فاطمہ جناح یونیورسٹی میں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد

February 02, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں سابقہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔