عثمان خواجہ کو ویزہ جاری بھارت روانہ ہوگئے

February 03, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی حکومت نے کچھ ہچکچاہٹ کے بعد آسٹریلیا کےپاکستانی نژاد عثمان خواجہ کوبھارت کا ویزہ جاری کردیا اور وہ بھارت روانہ ہوگئے۔عثمان خواجہ نے بھارت روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’انڈیا میں آ رہا ہوں۔آسٹریلوی کرکٹر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جہاز سے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چارٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 فروری سے کھیلا جائے گا ۔