سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتیں، ثروت اعجاز قادری

February 03, 2023

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہےکہ سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتیں ، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے کشمیر کے عوام کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کو بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کرئے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیریوں کی ترجمانی کرے، حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر سطح پر ریلیوں،کانفرنس،سمینار کا انعقاد کیا جائیگا،کشمیر میں مسلم آبادی کوکم کرنے کیلئے بھارتی فوج بڑے پیمانے پرمسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے ۔