ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا

February 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نور الحق نامی افغان مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا۔مسافر سیر کے غرض سے فلائٹ نمبر PK213 سے دبئ جا رہا تھا۔گرفتار ملزم پاکستانی شہریت جے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔گرفتار ملزم اپنی جائے پیدائش اور خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔