راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان

February 03, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہیگا، اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش / ہلکی برفباری جبکہ خطہ پو ٹھو ہار میں ہلکی بارش/بو ندا با ندی کا امکان ہے،پنجاب کے جنوبی علاقوں میں دھند پڑنےکی توقع ہے، گزشتہ روز بھی بگروٹ اور اسکردو میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ریکارڈ ہو ئی،سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12، کالام منفی09،استور ،پاراچنار منفی 07، گوپس ، اسکردومنفی 06 اور بگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔