ایم کیو ایم پاکستان میں تین سینئر ڈپٹی کنوینر کا اضافہ، نسرین جلیل، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال شامل ہیں

February 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی میں تین سنیئر ڈپٹی کنوینر کا اضافہ کردیا ہے جس کے تحت سینئر رہنماء نسرین جلیل ، ڈاکٹرفاروق ستار اور مصطفی کمال رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر مقرر کردئیے گئے جبکہ عامر خان پہلے ہی اس عہدے کی ذمے داری ہے، ایم کیو ایم نے انیس قائم خانی کو بطور ڈپٹی کنوینر تنظیمی ذمہ داری سپرد کی ہے۔