عوامی انڈومنٹ فنڈ کی بندش سے متعلق خبر کی تردید

February 03, 2023

کوئٹہ(خ ن) محکمہ سماجی بہبود حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کی بندش سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے تحت مستحق اور غریب کینسر اور دیگر جان لیوا امراض کا شکار مریضوں کا علاج و معالجہ اور انکو ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہیں وزیراعلیٰ نے سینار ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کے لیے 7 کروڑ 22 لاکھ روپے کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی ہے اور مذکورہ دو ہسپتالوں میں اس سے متعلق پیش آنے والے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جارہا ہے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ پروگرام پورے صوبے میں بھرپور انداز سے فعال ہے اور مریضوں کا دیگر شہروں کے اسپتالوں میں بھی علاج جاری ہے اس پروگرام سے متعلق پھیلائی جانے والی منفی خبریں بے بنیاد ہیں جس کی محکمہ سختی سے تردید کرتا ہے۔