پاک افغان تاجروں کو سرحد پر سامان کلیئرنس کی تیزرفتاری کی یقین دہانی

February 03, 2023

پشاور(جنگ نیوز)کلکٹر کسٹمز آپریزمنٹ پشاورنے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے وابستہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور سرحدی چیک پوسٹوںپر سامان کی کلیئرنس کی رفتار کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی گزشتہ روزپاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرائی۔ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان دونوںجانب کے تاجروں نے شرکت کی جنہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی ہموار آمدورفت میں رکاوٹوں کا باعث بننے والے مسائل پرتفصیلی بات چیت کی۔ پاکستان سے تاجروں کے وفد کی سربراہی کوآرڈینیٹروڈائریکٹر پی اے جے سی سی آئی ضیاء الحق سرحدی اورسینئر نائب صدر خالد شہزادکر رہے تھے۔