سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو رحیم یار خان کی ظاہر پیر میں کھلی کچہری

February 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل محمد شہزاد راعی نے ظاہر پیرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں درجنوں صارفین کے مسائل سُن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں 200سے زائد سائلین نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ڈی او ظاہر پیرسب ڈویژن عمر خلیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔