فوڈ اتھارٹی کے افسروں کو اسکولوں کالجوں کی کنٹینز چیک کرنے کی ہدایت

February 03, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر ) کمشنرکی زیر صدارت انسداد نشہ کے حوالے سے اجلاس ہوا ،کمشنر نے کہا سکولوں اور کالجوں میں اسمبلیز کو باقاعدہ بنائیں۔ محکمہ ہیلتھ کے نیوٹریشن افسران کو فوری طورپر سکولوں میں تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسائز انسپکٹرز اور پولیس افسران کی مشترکہ ٹیمیں تعلیمی اداروں کے گرد بھرپور چیکنگ کریں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی پنجاب فوڈ اتھارٹی افسر تمام تعلیمی اداروں کی کنٹینز اور ورکرز کی سکریننگ کریں۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاری اڈا بادامی باغ، نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ اور زیر تعمیر کمشنر آفس دیو سماج روڈ کا دورہ کیا ر ادویات دستیابی و فراہمی کے ریکارڈ کو چیک کیا۔