چالیس ممالک پیرس اولمپکس کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں، پولش وزیر کھیل

February 04, 2023

وارسا (جنگ نیوز) پولینڈ کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ روس اور بیلا روس کے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے سے 40 ممالک اگلے اولمپکس کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں جس سے پورا ایونٹ بے معنی ہو جائے گا۔ میرے خیال میں 10 فروری کو ہونے والی میٹنگ سے قبل انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے منصوبے پر بلاک کی حمایت کرنے کیلیے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت 40 ممالک کا اتحاد بنانا ممکن ہو گا۔