محمد حفیظ طالب علم بن گئے، جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

February 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ طالب علم بن گئے ،انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے۔ 42 سالہ آل راؤنڈر نےجمعہ کوصدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ تعلیم مکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسر آیا ہے جس سے وہ بھرپور استفادہ کریں گے۔