سرکار کالج بنائے یا یونیورسٹی، طلبہ کیسے عدالت آسکتے ہیں، ہائیکورٹ

February 04, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ مسلم سائنس کالج اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مابین زمین کے تنازعے سے متعلق طلبہ کی درخواست کی سماعت 27فروری کے لئے مقرر کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کالج اور یونیورسٹی کے مابین اراضی پر تنازع سپریم کورٹ سے حل ہو چکا، یونیورسٹی زبردستی قبضہ کر رہی ہے، جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ سرکار کی زمین ہے، سرکار کالج بنائے یا یونیورسٹی،کالج تو کسی کا نہیں ہوتا، طلبہ کیسے عدالت آسکتے ہیں؟ دونوں سرکاری ادارے ہیں، آپ کیوں پریشان ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے کہا فوری سماعت کی درخواست منظور اور آئندہ حکم نامے پر تعمیرات کو روکا جائے۔