مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

February 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں 5ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اردو یونیورسٹی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم شاکر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے اسے اسپتال منتقل کیا، گڈاپ سٹی تھانے کی حدود گڈاپ روڈ کریم سوسائٹی کے قریب پولسی نے مقابلے کے بعد ایک ملزم مختار علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا،میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر ندی مگسی چڑھائی کے قریب پولیس نے راہگیرون سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو مقابلے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان میں صفدر، آصف اور فیصل شامل ہیں جنہیں جناح اسپتال متنقل کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔دریں اثنا رینجرز اورپولیس کا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاون اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشتر کہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 22مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 15افراد کو جدید ڈیجیٹل ڈیوائس، اسلحہ لائسنس ویری فکیشن کی جانچ پڑتال کے بعدموقع پر رہا کر دیا گیاجبکہ دیگر ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی، جن میں 9ایم ایم پستول،2 ، 12بور، 2کلو گرام چرس،396کلو گرام گٹکااور 50کلوگرام گٹکا مٹیریل ،2چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں گئیں۔