قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے پر علماء کا خراج تحسین

February 04, 2023

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) ناموس صحابہ ؓو اہلبیتؓ بل کے متفقہ طور پر پاس کرنے پر نیشنل اسمبلی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرنے اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کو بل کو سینیٹ سے پاس کروا کر قانون کی حتمی شکل دینے کا مطالبہ کرنے کیلئے علماء کمیٹی کراچی کے تحت علماء کنونشن کا انعقاد کیا گیا،جسمیں،مولانا اقبال اللہ رہنما علماء کمیٹی کراچی، شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمٰن درخواستی، جماعت غرباء اہلحدیث کے مولانا محمد سلفی،مولانا سعید مظہر ممبرقانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر،متحدہ پاکستان علماء ونگ کے رہنما مولانا عبد الستار اور دیگر نے شرکت کی۔