مسلم ویمن لیگ کے زیراہتمام سویڈن کیخلاف مظاہرہ

February 04, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم ویمن لیگ کے زیراہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ، مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اس طرح کے گھناونے واقعات کی روک تھام کیلئے مل کر آواز بلند کرنا ہوگا ۔