قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ڈھوک حسو میں مظاہرہ

February 04, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مہمند لویا جرگہ راولپنڈی کے زیر اہتمام ڈھوک حسو میں مظاہرے کے دوران سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین نے پشاور سانحہ کی بھی مذمت کی ۔ شرکاء نےحکومتی سطح پر سویڈش سفارت خانے سے احتجاج کا مطالبہ کیا ۔ اجمل خان نے احتجاجی ریلی کے اختتام پر پشاور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کروائی۔