شیعہ سنی اور سب مسلمانوں اور پاکستانیوں کا ایک ہی خون ہے، مجلس وحدت مسلمین

February 04, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پولیس لائنز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت جلد صحت یابی کی دعا کی اورگلدستے پیش کیے اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری ناصر شیرازی صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری شیعہ علماء کونسل کے علامہ عبد الحسین الحسینی مہثم عباس علامہ اورنگزیب جغفری اور دیگر بھی شریک تھے وفد نے تمام زخمیوں کی عیادت کی پھول پیش کیے اور جلد صحت یابی کی دعا انہوں نیبات چیت میں زخمیوں کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین شہداء اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مشکل حالات میں کھڑی رہے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی نے کہا کہ شیعہ سنی اور سب مسلمانوں اور پاکستانیوں کا ایک ہی خون ہے پشاور پولیس کے جوانوں نے شہادتوں کی تاریخ رقم کردی ہے۔ بہت بڑے سفاکیت اور اذیتناک حملے کے باوجود پولیس اہلکاروں کا مورال بلند ہے اور ان کے حوصلے کی داد دیتے ہیں ان حالات میں پشاور کے ہسپتال لیڈی ریڈنگ کے ڈاکٹرز نرسز اسٹاف نے بھرپور طریقے سے زخمیوں کی خدمت کی ہے جس پران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست قوم کو تحفظ دینے کے لیے دہشت گرد عناصر سے مذاکرات نہ کریں بلکہ عدالتوں کے ذریعے ان کو سزائیں دلوائی جائیں اور سرحد پار سے آمدورفت پر کڑی نظر رکھی جائے تو دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔