امن و امان کے قیام کیلئے قوم کو اداروں سے تعاون کرنا ہوگا، صوبائی وزیر اوقاف

February 04, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران صوبائی وزیر اوقاف، مذہبی امور، عشر و زکوٰۃ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا ہے کہ صوفیا کی خانقاہیں صدیوں سے لوگوں کے لئے رحمت و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ امن و امان کے قیام کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اس ضمن میں پوری قوم کو اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ وہ عظیم روحانی شخصیت حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے دربار میں ʼʼاستحکام پاکستان کانفرنسʼʼ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔