کشمیر کپ باکسنگ چیمپئن شپ آج ہوگی

February 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر کپ انڈر 14(بوائز اینڈ گرلز) باکسنگ چیمپئن شپ 5فروری اتوار کو علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری میں منعقد ہوگی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ہوں گے۔