رامداس بازار چوک میں فائرنگ، شہری جاں بحق

February 05, 2023

پشاور(کرائم رپورٹر)بھا نہ ما ڑی کے علاقہ رامدا س با زار چوک میں رقم لین دین کے تنا زعہ پر مسلح شخص نے فائر نگ کر کے شہری کوقتل کردیا ۔واقعات کے مطابق مجرو ح محمد آصف اللہ ولد حیا ت نے حالت نزاع میں بیا ن دیتے ہو ئے پولیس کو بتایا کہ وہ رامداس چوک میں موجود تھا جہاں ملزم سا جد ولد عمرا خان سکنہ خو شحال ٹاؤ ن اس کے سا تھ رقم کے تنازعہ پر جھگڑا کیا اوربعد میں فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ۔مجروح کو تشو یشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا گیا وہ کئی گھنٹے زند گی و مو ت کے کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ ملزم ارتکاب جر م کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعش تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج منتقل کردی اور ملزم کیخلاف مقد مہ درج کرلیا۔