دکان میں آگ لگنے سے فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا

February 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر )بوہڑ گیٹ کے علاقے پرانی سبزی منڈی حسن پروانہ روڈ پر فرنیچر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک خوفناک آگ لگ گئی، ریسکیو کی ٹیمیں جائےحادثہ پر بروقت پہنچ کر ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پرقابو پایا، حادثے میں کسی کے زخمی ہونے یا جلنے کی کوئی اطلاع نہیں۔