حماقتوں سے دامن چھڑا کرحکمتوں کے سائے میں آنے کاوقت آگیا، جواد نقوی

February 05, 2023

لاہور(خبرنگار)حوزہ علمیہ جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں امیر المومنین حضرت علی ؓکی ولادتِ با سعادت اور جامعہ عروۃ الوثقی ٰکے تیرہویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے ملک گیر اجتماع بعنوان”وحدت و تفرقہ امام علی کی نگاہ میں“آج ہوگا ۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری قوم کی موجودہ حالت حماقتوں پر مسلسل عمل کرنے کا نتیجہ ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ حماقتوں سے دامن چھڑا کر حکمتوں کے سائے میں آیا جائے تاکہ پاکستان اور امتِ مسلمہ بے امنی، بے چارگی اور بے حسی کی حالت سے باہر آ سکے۔