خواتین گالف ایونٹ بہنوں کے نام، دانیہ پہلے، ابیہا دوسرے نمبر پر

February 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)5ویں اینگرو ایس جی اے لیڈیز گالف چیمپئن شپ دانیہ سعید نے جیت لی۔ کیٹیگری اے صفر سے 12 ہینڈی کیپ میں دانیہ سعید 223 گراس اسکور کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ ان کی بہن ابیہا سعید دوسرے نمبر پررہیں۔ کیٹیگری بی 13 سے 24 ہینڈی کیپ کے گراس اسکور میں عائشہ کاشف اور نیٹ میں ندا عارفین رہیں کیٹیگری سی 25 سے 36ہینڈی کیپ کی گراس میں مینا زینب اور نیٹ میں شازیہ شاہد رہیں۔ گراس اسکور میں علینہ فواز، نیٹ اسکور میں یمنہ ، سینئر لیڈیز کیٹیگری کے گراس اسکور میں ندا حق ، نیٹ اسکور میں عائشہ حامد پہلے نمبر پر رہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس جی اے کے صدر خرم خان تھے۔