پاک کالونی، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ

February 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی ہارون آباد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر منظم انداز میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ،چند روز کے دوران ملزمان25لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر کے فرارہو گئے،پولیس نےواردات کی خفیہ ویڈیو حاصل کرلی ،ویڈیوز میں ملزمان کو دروازے توڑتے ہوئے ، پائپ کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،پلانٹ سے دروازے ، پائپ ، وائرز،مختلف واٹر پمپ چوری ہوئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ سیوریج پلانٹ کی انتظامیہ واردات کے مقدمے میں مدعی بننے کیلئے تیار نہیں ہے ،جبکہ سامان کی حفاظت ذمہ داری سیوریج پلانٹ انتظامیہ کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے چوریاں ہورہی ہیں ،سیوریج پلانٹ انتظامیہ وارداتوں کے حوالے سے پولیس کو درخواستیں دے چکی ہے،سیوریج پلانٹ سے گذشتہ ڈھائی سال کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا گیا۔