خالد مقبول کی پختون جرگہ کے عمائدین سے ملاقات،سانحہِ پشاور کے شہداء کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

February 06, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال اور اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کوئٹہ ٹاؤن سہراب گوٹھ پر پختون جرگہ کے عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر سانحہِ پولیس لائنز پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی اراکین رابطہ کمیٹی ارشد حسن، ارشاد ظفر، رکن رابطہ کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ سید شکیل احمد، رکن رابط کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی شریف خان بھی موجود تھے۔