تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی

February 06, 2023

پشاور ( وقائع نگار )تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تاجر اتحاد کے صدرمجیب الرحمان نے کی ریلی میں کثیرتعداد میں تاجربرادری نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے د رج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمن نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے بھارت نے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے عالمی برادری کو اس حوالے سے ایک موثر آواز اٹھانی چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت بہت جلد کشمیربھارت سے آزاد ہوگااور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔