پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا جمرود، وزیر ڈھنڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ پر مشتمل ٹیم نے جمرود، وزیر ڈھنڈ سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 1000 گرام سے زائد آئس اور آئس ٹوکن، 6000 گرام چرس، 1500گرام افیون، 50 گرام ہیروئن، 3000 نشہ آور گولیاں اور دو بوتلیں شراب برآمدکیں، منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔