ڈاکٹر لیاقت علی کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی

February 06, 2023

پشاور (جنگ نیوز)بین الاقوامی شہرت یافتہ یورالوجسٹ، محقق ‘طبی ماہر تعلیم اورانسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ز، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس /خیبر گرلز میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر لیاقت علی کو مجاز اتھارٹی کی جانب سے ایسوسی ایٹ پروفیسر(بی پی ایس-19)سے پروفیسر (بی پی ایس-20)کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔وہ گزشتہ 25سال سے طب کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ملکی و بین الاقوامی جرائد میں 70سے زائد تحقیقی مقالے لکھنے کے علاوہ پچھلے 3 سال میں 30 سے زیادہ تعلیمی ورکشاپس، سمپوزیا اورکانفرنسز منعقد کیں۔ علاوہ ازیں وہ ایک شاعر اور لکھاری بھی ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ”سورج سے گفتگو“ 2021میں شائع ہوا ۔ان کی تین نئی کتابیں رواں سال منظر عام پر آئیں گی۔