نیپالی کرکٹر سے ملاقات پر محمد رضوان تنقید کا نشانہ بن گئے

February 07, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو نیپال میں ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔ محمد رضوان نے نیپال میں سندیپ لمیچانے کے علاوہ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ اور دیگر کرکٹرز سے ملاقات کی۔ صدر کرکٹ کے مطابق محمد رضوان سندیپ سے ملنا چاہتے تھے۔ جبکہ ادھر نیپالی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سندیپ لیمچانے سے مل کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رضوان کو احتیاط برتنی چاہیے تھی۔خیال رہے کہ سندیپ لمیچانے کو نیپال میں ریپ کے الزامات کا سامنا ہے۔ نیپالی کرکٹر ان دنوں ضمانت پر ہیں جبکہ ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے۔