اسپیشل اولمپک کینیڈا کے ہیڈ کوچ کراچی پہنچ گئے

February 07, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل اسپیشل اولمپک کینیڈا کے ہیڈکوچ گلین کنڈاری کراچی پہنچ گئے وہ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کیلئے پاکستانی کوچز کوتربیت فراہم کریں گے۔ برلن میں17تا 25 جون تک کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کیلئے تربیتی کیمپ کے پی ٹی کمپلیکس میں لگایا گیا ہے۔ گلین کنڈاری نے رونق لاکھانی کے ہمراہ کیمپ کادورہ کیا۔