مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

February 07, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی وےفقیرہ گوٹھ پریشان چوک کے قریب لا ش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 30سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی اسپتال بعدازاں کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے اور فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ،سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی عمر 60 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،کورنگی چمڑا چورنگی بیلچہ ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی عمر 45 سے 50برس ہے تاہم اسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔