کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ بنیاد پر اضافے کے ظالمانہ فیصلے اور پیٹرولیم لیوی کے نام پر بھاری ٹیکس وصولی کے خلاف پورے ملک میں مسلسل اور بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جمعرات 23جولائی کو 11بجے دن ادارہ نور حق میں کراچی میں کیے جانے والے احتجاج کی تفصیلات کا اعلان کریں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اس حوالے سے پہلے ہی 7اگست کو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر چکے ہیں۔