کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں پولیس سے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک ،3 زخمی حالت میں گرفتار ، ڈاکو کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ، تفصیلات کے مطابق کلری پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ماڑی پور روڈ ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے 30 سالہ ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت 26سالہ عبدالفیض ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا ، مارے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ، سچل پولیس نے سرسید چوک سے متصل چانڈیو چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 26 سالہ خدا داد ولد لال بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 غازی آباد میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 25 سالہ حیدر علی اور 55 سالہ محمد سلیم خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول ، موبائل فونز ، کش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ۔