سندھ، غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کرنے والے گروپ کا سراغ

February 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں دہشت گردی اور اسٹریٹ کرمنلز کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے سی ٹی ڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی جانچ پڑتال مکمل کرکے سندھ میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کرنے والے گروپ کا سراغ لگالیا ہے۔ سندھ کے سی ٹی ڈی نے ایسے گروپس کا سراغ لگایا ہے جو کراچی شہر میں دہشت گردوں، اسٹریٹ کرمنلز اور چھوٹے بڑے جرائم میں ملوث ملزمان کو اسلحے کی ترسیل کرتا ہے۔ یہ جرائم پیشہ گروہ اسٹریٹ کرمنلز کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں، فضل جان نامی اسمگلر اس گروپ کا اہم کردار ہے۔