قتل کا ملزم اور گینگ ریپ کا ملزم گرفتار

February 07, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )تفتیشی ٹیم ضلع کیماڑی نے شادی کی تقریب میں فائرنگ سے قتل کا ملزم اور گینگ ریپ کا ملزم گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ سائٹ اے نے شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا ملزم نور الحق ولد عبد الودود گرفتار کر لیا،28 جنوری کو پٹھان کالونی سائٹ ایریا کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ملزمان نے فائرنگ کی تھی جسکے نتیجے میں وہاں موجود نوجوان 18 سالہ اسرار ولد باچا زادہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا،واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 41/2023 بجرم دفعہ 302/114/34 ت پ گرفتار ملزم اور دیگر کے خلاف تھانہ سائٹ اے میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے تھے جسے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے گرفتار کیا ۔