لتا منگیشکر کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

February 07, 2023

ممبئی (جنگ نیوز )عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکرکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔ لتا منگیشکر کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے اہلخانہ نے سروں کی ملکہ کو یاد کیا۔لتا منگیشکر کی بھانجی رچنا شاہ نے کہا کہ خاندان گلوکارہ کی موت کو ابھی تک قبول نہیں کرپایا ہے۔ لتا نے گزشتہ سال 6 فروری کواس دنیا کو الوداع کہا تھا۔ آج انہیں پوری دنیا میں یاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ممبئی کے حاجی علی چوک پر لتا کی یادگار قائم کیے جانے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔جہاںلتا منگیشکر کا ایک عظیم الشان مجسمہ تیار کیا جائے گا ۔