نیکاکی ازسرنو بحالی، استعداد بڑھانے کیلئےبین الوزارتی کمیٹی قائم

February 07, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی نیکا کی ازسرِ نو بحالی اور اسکی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کرتےہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بین الوزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔وزیرِ اعظم نے نیکا کی کارکردگی اور اسکی استعداد میں موجود خامیوں پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔وزیر اعظم نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں وسائل کا بلا دریغ ضیاع ہو رہا تھا اور ادارے بند پڑے ہیں۔