بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ایک شخص قتل

February 07, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی میں ایک شخص کوقتل کردیاگیا۔ایچ آئی یو روات کے تفتیشی افسر راجہ افتخارنے بتایاکہ منکیالہ میں پیرکوبچوں کی لڑائی ہوئی جس میں بڑے بھی کودپڑے اس دوران کلہاڑی کے وارکرکے 42سالہ حاجی لونگ خان کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔