صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے، صدر نیشنل پریس کلب

February 07, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا ہے کہ اب ہر صحافی کے اپنےگھر کے خواب کوعملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے، وہ دن دور نہیں جب میڈیا ٹاؤن فیز ون میں محروم رہ جانے والے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو پلاٹ ملیں گے، ڈویلپمنٹ مکمل ہونے کے فوری بعد قبضہ دیدیا جائیگا، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرینگے اور کسی کو ان کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، کوشش ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر قریب ترین جگہ کےحصول کو ممکن بنایا جائے، پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور رضا کا مزید کہنا تھا کہ، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں جن کی شفقت اور مہربانی کے باعث ایک دیرنیہ خواب کی تکمیل ممکن ہوئی،اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ جب جرنلسٹ پینل کی بنیاد رکھی گئی اس وقت راولپنڈی پریس کلب بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہوتا تھا ،, جرنلسٹ پینل کی بنیادرکھے جانے پر اپنے صحافی ساتھیوں سے انکے لئے چھت کی فراہمی اور پریس کلب کے قیام کا وعدہ کیا تھا جسےمیڈیا ٹاؤن فیز ون اور نیشنل پریس کلب کی صورت میں پورا کیا۔