3670 تھیلے آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

February 07, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آٹے سے لدی 4 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 3670تھیلے آٹا برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائیاں کیں ۔ تھانہ نصیرآباد پولیس نے ڈرائیور لائق شاہ سے 1000تھیلے آٹا، سلیم سے 1250تھیلے آٹا اور جلیل خان سے 1170 تھیلے آٹا،صدر واہ پولیس نے ڈرائیور عرب گل سے 250 تھیلے آٹا برآمد کیا۔