خاندانی منصوبہ بندی رجحان، جائزہ کیلئے جاپانی ماہرین کا ہسپتالوں کا دورہ

February 07, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے اشتراک سے پنجاب میں عوام الناس میں خاندانی منصوبہ بندی رجحان کا جائزہ اور غذا و غذائیت سے متعلق معاملات و اقدامات کو بہتر کرنے کیلئے بین الاقوامی جاپانی تنظیم جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ، جائی کا JICA کی دو غذائی ماہرین کیڈو چیک KIDO Chiaki اور ایر ی کاکو Eiri KAKU نے ملتان کا دورہ کیا - دورہ کے دوران انھوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس وزٹ کیا اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان فیاض احمد نے مہمان ٹیم کو خاندانی منصوبہ بندی کلینکس، فلاحی مراکز اور ان میں دستیاب سہولیات و ادویات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی- بعد ازاں جاپانی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر فیاض احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن کے ہمراہ فیملی ہیلتھ کلینک سول ہسپتال اور فلاحی مرکز گلگشت کا وزٹ کیا۔جاپانی وفد جائکا کا شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ.ایم ایس ڈاکٹر شاہد ریاض نے وفد کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا.جاپانی وفد سینئر کنسلٹنٹ اری کاکو اور کڈو چئیاکی نے ہسپتال میں مریضوں کودی جانیوالی سہولیات کو سراہا۔