اتحاد ٹاؤن میں فضائی آلودگی پھیلانے والے کارخانے سیل

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی(سیپا) نعیم مغل نے اتحاد ٹاؤن میں فضائی آلود گی پھیلانے والے کارخانوں کو سیل کردیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیپا نے اتحاد ٹائون ضلع کیماڑی میں دھاتیں پگھلانے کے کارخانوں کا اچانک دور ہ کیا اورآلودگی پھیلانے والے کارخانوں کی بندش کا موقع پر ہی حکم جاری کردیا، سیپا ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عبد الرشید اسٹیل، ایس جے اسٹیل، اے جے اسٹیل، آمنہ اسٹیل اور ندیم اسمیلٹنگ یونٹ کے نام سے کارخانے کام کررہے تھے جوٹائر، پرانے جوتے اور پلاسٹک بطور ایندھن استعمال کرکے فضائی آلودگی پھیلا نے میں ملوث ہیں ،کارخانہ مالکان کو آلودگی پھیلانے کی وضاحت دینے کے لیے ذاتی شنوائی کا موقع بھی دے دیا گیاہے۔