ہائیکورٹ، طویل عرصے سے لاپتا تین شہریوں کی واپسی، پولیس رپورٹ کے بعد درخواستیں نمٹا دی گئیں

February 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس رپورٹ کے بعد درخواستیں نمٹا دیں،پولیس نے بتایا طویل عرصے سے لاپتا تین شہری شبیر اللہ خان، شہزور اور شہیر بازیاب ہوکر گھر واپس آگئے،تین لاپتا شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر عدالت نے اظہار اطمینان کیا، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی بھر پور کاوشوں سے اب لاپتا افراد واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔