جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کےلئے دعائیہ تقریب

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی پاکستان میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کےلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے اپنے خطاب میں زلزلہ سے تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔