بھارتی ٹیم نہیں جائیگی، لیکن پاکستان کا بھارت نہ آنا ناممکن، ایشون

February 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے سال پاکستان نہیں جائے گی۔ لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت نہ آئے۔ اس طرح اب بھارتی بورڈ کے بعد ان کے کھلاڑی بھی حساس معاملے پر بولنا شروع ہوگئے ہیں ۔روی چندر ا یشون نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمایشیاکپ میں حصہ لیں تو وینیو تبدیل کرنا پڑے گا۔ ہوسکتا ہے ایشیا کپ سری لنکا میں ہو، اس سے قبل کئی ٹورنامنٹس دبئی میں ہوئے ہیں لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر ایشیا کپ سری لنکا میں ہو۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اپنیٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کرچکا ہے ۔ تین دن پہلے اے سی سی اجلاس میں پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارتی ٹیمپاکستان نہ آئے تو ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔ فیصلہ اگلے ماہ ہوگا۔