کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنگزمین اکیڈمی اور ایم آئی ٹی سلوشنز کے درمیان چار روزہ نان فرسٹ کلاس پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ-II گولڈ فائنل کے تیسرے دن بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے پورے دن کا کھیل نہ ہوسکا۔ امکان ہے کہ ایم آئی ٹی سلوشنز کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر فاتح قرار دیا جائے گااور میچ ڈرا ہوجائے گا۔بدھ کو ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں صرف 32.5 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔دوسری اننگز میں کنگز مین نے پانچ وکٹ پر271رنز بنائے تھے اس کی مجموعی برتری اب189رنز کی ہوگئی ہے۔