کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ریڈ بال کیمپ لاہور میں ختم ہوگیا۔آخری روزکھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر بیٹنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران سناریو بیسڈ میچز اور پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور سعود شکیل نے فٹنس ٹیسٹ دیا اور ان کی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔