حکومت اپوزیشن بات چیت وقت کی ضرورت ہے، ضیاء عباس

February 08, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت وقت کی ضرورت ہے، آل پارٹیز کانفرنس کا فوری انعقاد کیا جائے، وزیر اعظم ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے حکومتی اخراجات میں بھی کمی کریں، عمران خان کو حکومت کے ساتھ ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کا آغاز کرنا چاہئے اس سے ان کے سیاسی قد میں اضافہ ہوگا، ان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو عوام میں پذیرائی حاصل ہوگی، ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عوام آج بھی جنرل مشرف کے معاشی نظام کو یاد کررہے ہیں۔