ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں، نیشنل پارٹی

February 08, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نےکہاہے کہ سانحہ بیلہ میں 41مسافروں کی شہادت اورمتعدد کازخمی ہونا کسی المیہ سے کم نہیں حکومت اورادارے قومی شاہراہوں پر قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں اس لیے لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات روز کامعمول بن چکے ہیں انہوںنے بیان میں کہاکہ بلوچستان میں میں قومی شاہراہوں پر این ایچ اے کا کوئی ایمرجنسی سینٹر نہیں تک جہاں زخمیوں کاعلاج بروقت ہوسکے حکومت اورادارے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے قابل عمل اقدامات پر جنگی بنیادوں پر عملد رآمد یقینی بنائیں انہوںنے پشاوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام پرامن دین ہے جس میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔